اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چدمبرم کو سپریم کورٹ سے جھٹکا - پی چدمبرم کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

آئی این ایکس میڈیا کیس معاملے میں سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم کی عبوری ضمانت کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

چدمبرم کو سپریم کورٹ سے جھٹکا

By

Published : Aug 26, 2019, 1:19 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:44 AM IST


سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو مستقل ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے آئی این ایکس میڈیا کیس میں عدالت نے چدمبرم کی عبوری ضمانت کو خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

چدمبرم کی عبوری ضمانت کی عرضی کے معاملے میں جسٹس بھانومتی نے کہا کہ گرفتاری کے بعد عبوری ضمانت کی عرضی اثر دار ہوجاتی ہے۔

وکیل کپل سبل نے کہا کہ زندگی کا حق اہم ہے۔ اس پر جسٹس بھانومتی نے کہا کہ عبوری ضمانت کو ہم ریگلور بیل میں کنورٹ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریمانڈ کے خلاف عرضی لسٹ نہیں ہے۔ ہم لسٹنگ کے لیے نہیں کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیاس کیس میں 21 اگست کو گرفتار کرکے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

اب سب کی نظریں آج دوپہر دو بجے ہونے والی سی بی آئی کورٹ کی سماعت پر مرکوز ہوگئی ہیں۔
چدمبرم کی 5 دن کی ریمانڈ آج ختم ہورہی ہے۔

کورٹ نے کہا کہ اگر چدبمرب کو سی بی آئی معاملے میں راحت چاہیے تو انہیں نچلی عدالت میں جانا ہوگا۔ اور وہیں سے راحت کی مانگ کرنی ہوگی۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ریگولر بیل کے لیے آپ کو مناسب عدالت میں جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ سی بی آئی ریمانڈ والی عرضی اب بے معنی ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ آئی این ایکس میڈیا کیس میں عبوری صمانت کی عرصی خارج ہونے کے بعد 21 اگست کو سی بی آئی نے چمدبمر کو گرفتار کرلیا تھا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details