جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کا سلسلہ 22 اپریل کو فیس بک سے شروع ہوا تھا، اس کے بعد سلور لیک، وسٹا اکویٹی، جنرل اٹلانٹک، کے کے آر، مُباڈلا اور سلور لیک نے اضافی سرمایہ کاری کی تھی۔ اتوار کو ابوظہبی کی اے ڈی آئی اے نے 1.16 فیصد اکویٹی کے لیے جیو پلیٹ فارمس میں 5,683.50 کروڑ روپیے کے سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
جیو پلیٹ فارمس، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی مکمل سبسیڈری ہے۔ یہ اگلی نسل کی آئی ٹی کمپنی ہے جو بھارت کو ایک ڈجیٹل سوسائٹی بنانے کا کام کر رہی ہے۔ اس کے لیے جیو کے اہم ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور بھارت کے نمبر ایک ہائی اسپیڈ کنیکٹوٹی پلیٹ فارم کو ایک ساتھ لانے کا کام کر رہی ہے۔