مسجد کمیٹی نے مصلیوں کو اسمارٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے سماجی دوری کو فروغ دے رہی ہے۔ مسجد کے اطراف رہنے والے مصلیوں کو اسماٹ کارڈز دیے جارہے ہیں جن پر نمبر بھیں ہیں۔
ایک بار جب کوئی مسجد میں داخل ہوتا ہے تو اسے سینٹائیزر سے ہاتھ صاف کرنا پڑتا ہے اور انہیں کیمرے کے سامنے اپنی شناخت بھی ظاہر کرنی پڑتی ہے اس خود کار نظام میں گھر کا پتہ اور فون نمبر خود بخود محفوظ ہوجاتے ہیں۔
مسجد کمیٹی کے ایک رکن محمد سجاد نے بتایا کہ دوسری مرتبہ جب کوئی شخص نماز کے لیے آتا ہے تو اسے صرف اسمارٹ کارڈ نمبر کہنا پڑتا ہے اور کمیرے میں موجود فارم میں دوسری تفصیلات خود بخود بھر جاتی ہیں۔
کارڈ مشین میں لگانے سے مسجد کا دروازہ خود بخود کھل جاتا ہے دروازہ میں ایک سنسر لگایا گیا ہے اس کے علاوہ نماز کے لیے کھڑے ہونے کی جگہ پر نشانات بھی لگائے گئے ہیں تا کہ سماجی دوری پر عمل کیا جاسکے۔
چند دن قبل کیرالہ حکومت نے عبادت گاہوں شاپنگ مالس اور رستورانوں کو سخت سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے اور ہدایت ناموں پر عمل کرنے کی سخت شرائط عائد کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت دی تھی ۔