قبل ازیں دو بار بھارتی حکومت نے انٹرپول سے ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی لیکن دونوں بار انٹر پول نے اس درخواست کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے تیسری بار ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذاکر نائک کے خلاف 'ریڈ کارنر نوٹس' جاری کرنے سے پھر انکار - Malasiyan Government
اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انٹرپول نے مسلسل تیسری بار ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انٹر پول کا ماننا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
![ذاکر نائک کے خلاف 'ریڈ کارنر نوٹس' جاری کرنے سے پھر انکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-3968163-1002-3968163-1564301137923.jpg)
ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انٹرپول کا ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے تیسری مرتبہ انکار
انٹر پول نے تیسری بار بھی ان کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی انٹر پول سے ان کے خلاف تمام ڈیٹا کو مٹادینے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک اس وقت خود سے ہی جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں اور وہ ملیشیا میں مقیم ہیں۔