اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انٹرپول جانچ میں مدد کے لیے تیار - Charch

انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے جنرل سکریٹری جورگین اسٹاک نے سری لنکا میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہاکہ 'انٹرپول ان حملوں کی جانچ میں سری لنکائی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے'۔

انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن جانچ میں سری لنکائی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

By

Published : Apr 21, 2019, 7:46 PM IST

Updated : Apr 21, 2019, 9:55 PM IST


مسٹر اسٹاک نے ٹویٹ میں کہا کہ 'انٹرپول سری لنکا میں ہوئے خطرناک حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور سری لنکائی حکام کے ساتھ جانچ میں مکمل تعاون کرنے کی پیشکش کرتا ہے'۔ ہماری دعائیں حملوں کا شکار ہوئے لوگوں اور ان کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔

بیان کے مطابق انٹرپول سری لنکا میں جانچ کے سلسلے میں قومی قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے خصوصی ٹیم بھیج سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو اور دیگر شہروں میں کئی چرچوں اور ہوٹلوں کو نشانہ بناکر آٹھ دھماکے کیے گئے۔ میڈیا کی رپورٹز کے مطابق حملے میں کم از کم 207 افراد ہلاک اور تقریباَ 500 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Apr 21, 2019, 9:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details