لیکن جموں میں زمینی سطح پر صورت حال کچھ اور ہی ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ جموں میں فی الحال موبائل انٹرنٹ خدمات بحال پوری طرح سے بحال نہیں کی گئی ہیں کیونکہ یہاں چند افراد کے موبائل پر انٹرنیٹ ہے تو چند افراد کے موبائل پر نہیں۔
ضلع جموں سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت، میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ابھی تک موبائل خدمات کو جموں خطے کے کسی بھی علاقے میں بحال نہیں کیا گیا تاہم لوگ یہاں اس امید میں ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ خدمات جلد بحال ہوجائے۔