اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انٹرنیٹ پر پابندی سے آن لائن کاروبار ٹھپ

ای۔کامرس، رییئل اسٹیٹ و اسے منسلک دیگر شعبوں کو گزشتہ چار ماہ کے دوران 3 ہزار125 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

Internet hits bottom lines of e commerce businesses in Jammu & Kashmir
انٹرنیٹ پر پابندی سے آن لائن کاروبار ٹھپ

By

Published : Dec 16, 2019, 7:13 PM IST

جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 28 سالہ شاکر حسین نے ایک کامیاب انٹرپیونر بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کچھ برس قبل جنوبی کشمیر کا پہلا آن لائن شاپنگ سائٹ 'فیب کشمیر' لانچ کیا اور اپنے کاروبار کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔

انٹرنیٹ پر پابندی سے آن لائن کاروبار ٹھپ

شاکر کا سالانہ ٹرن اُوَر اوسطاً پانچ کروڑ روپے تھا، لیکن وادی میں چار ماہ سے انٹرنیٹ کی مسلسل پابندی نے اس عروج میں اس قدر رکاوٹیں حائل کیں کہ ان چار مہینوں میں اسکا ٹرن اُوَر سمٹ کر محض چند ہزار روپیوں تک پہنچ گیا۔ جبکہ شاکر کو کئی ملازموں کی چھُٹی بھی کرنی پڑی۔

کشمیر میں اوسطاً روزانہ چار ہزار آن لائین شپمنٹس ڈلیور ہوا کرتی تھیں۔ لیکن انٹرنیٹ بند ہونے کے بعد یہ تجارت ٹھپ ہوگیا ہے۔

کے سی سی آئی ایک جائزے کے مطابق وادی میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ساڑھے تین لاکھ افراد اپنے روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔ جبکہ ای۔کامرس، رئیل اسٹیٹ و اس سے منسلک دیگر شعبوں کو گزشتہ چار ماہ کے دوران 3 ہزار125 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ اسی جائزے کے مطابق کشمیر میں مختلف شعبوں میں کل 17,900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایسے میں اب کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ ہرسو طول پکڑتا جا رہا ہے۔ تاہم سرکار حالات میں بہتری کے دعووں کے باوجود بھی انٹرنیٹ کو بحال کرنے کے لئے حالات کو ناموزوں قرار دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details