بھارت کو پوری دنیا میں نوجوانوں کا ملک کہا جاتا ہے۔ یہاں 65 کروڑ نوجوان ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پینتیس برس کی عمر کی افرادی قوت سب سے زیادہ بھارت میں پائی جاتی ہے۔
ایسی صورتحال میں نوجوانوں کے لئے اچھی تعلیم اور سہولیات کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہو سکے۔
بھارتی وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پوری دنیا اور ملک کے نوجوانوں کے لیے میری نیک خواہشات۔ یہ دن نوجوانوں کی شمولیت اور شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت سے آگاہی پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے'۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کے لئے نوجوانوں کو ہونہار اور محنتی ہونا پڑے گا۔
- یومِ نوجوانان کے عالمی دن کی تاریخ:
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 17 دسمبر 1999 کو فیصلہ کیا کہ نوجوانوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ سنہ 2000 میں پہلی بار 12 اگست کو یوتھ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
- نوجوانوں کا عالمی دن کس طرح منایا جاتا ہے:
اقوام متحدہ کے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ہر برس اس موضوع کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ رواں برس اس کا تھیم 'عالمی پیش رفت کے لئے نوجوانوں کی مصروفیت' ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے لئے ایک منظم ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔ اس دن محافل موسیقی، میلے نمائشیں وغیرہ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔