عالمی یوم خواندگی دنیا بھر میں ہر برس آٹھ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
کسی بھی چیز کے بارے میں جاننا انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ جاننے کا یہ عمل ذاتی مشاہدہ اور مطالعہ کے ذریعے انجام دیا جاسکتا ہے۔ انسان خواندگی کے ذریعے ہیاچھے برے کے درمیان تمیزکرسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق عالمی یوم خواندگی 2020 کا موضوع 'کووڈ-19 بحران اور مابعد کورونا خواندگی کی اہمیت' ہے۔
خواندگی کا مسئلہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف اور ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا کا ایک کلیدی جزو ہے۔
بتادیں کہ ستمبر 2015 میں عالمی رہنماؤں کے ذریعہ اقوام متحدہ کا پائیدار ترقیاتی ایجنڈا اپنایا گیا، جو لوگوں کی زندگی میں معیاری تعلیم اور سیکھنے کے مواقع کو فروغ دیتا ہے۔
- خواندگی اور کووڈ۔19:
کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے بعد بیشتر تعلیمی ادارے بند ہیں اور اجتماعی طور پر سیکھنے سیکھانے کا عمل بھی موقوف ہے۔ ایسے میں آن لائن خواندگی پر زور دیا جارہا ہے۔
کورونا وبا کے ابتدائی مرحلے کے دوران 190 سے زیادہ ممالک میں اسکول بند کردیئے گئے۔ جس سے دنیا کی 91 فیصد طلبا کے سیکھنے کے عمل کو سخت نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ 63 ملین پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ کورونا کے قہر سے متاثر ہوے ہیں۔
حکومتیں تیزی سے فاصلاتی اور آن لائن تعلیم کے حل کی سمت کوشاں ہیں۔ وہ خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کے لئے غیر رسمی تعلیم پر عمل پیرا ہیں۔ جیسے ورچوئل اسباق، مواد کی فراہمی، ٹی وی، ریڈیو اور اوپن ایئر اسپیس اس میں شامل ہیں۔