اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی یوم مزدور : 25 لاکھ مزدوروں کی حمایت میں تجسوی یادو کی علامتی بھوک ہڑتال - علامتی بھوک ہرتال

بہار کے باہر پھنسے مزدور اور طلبہ کی حمایت میں سیاست تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ ریاست کی سب سے بڑی سیاسی حزب مخالف جماعت آر جے ڈی نے آج ریاست گیر سطح پر ایک روزہ علامتی بھوک ہرتال کیا۔

عالمی یوم مزدور : 25 لاکھ مزدوروں کی حمایت میں تجسوی یادو کی علامتی بھوک ہڑتال
عالمی یوم مزدور : 25 لاکھ مزدوروں کی حمایت میں تجسوی یادو کی علامتی بھوک ہڑتال

By

Published : May 1, 2020, 10:44 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 8:33 AM IST

عالمی یوم مزدور کے موقع پر بہار کے باہر پھنسے مزدور اور طلباء کے لیے سیاسی جماعتوں نے الگ الگ طریقے سے سیاست شروع کردی ہے. آج ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت آرجےڈی نے اسی بہانے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کیا۔


ریاستی اسمبلی میں حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر ہم لوگوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہار سے باہر پھنسے ہمارے 25 لاکھ مزدور اور طلباء کی حمایت میں ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔

ان پھنسے ہوئے مزدوروں کو بہار واپس لانا ہے۔تیجسوی نے کہا کہ ہم ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ان مزدوروں کو جلد سے جلد بہار ار واپس لائے۔ تیجسوی یادو نے اس بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کے لیے اپنی پارٹی کے تمام اراکین ایم پی ایم ایل اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بہار کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 8:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details