اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حالات صحیح رہے تو جلد شروع ہوں گی بین الاقوامی پراوزیں: مرکزی وزیر - وندے بھارت مشن

مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اگر حالات صحیح رہے تو جون کے وسط سے جولائی کے شروع تک بین الاقوامی پروازیں شروع کی جاسکتی ہیں۔

مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری
مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری

By

Published : May 24, 2020, 1:46 PM IST

ہردیپ سنگھ پوری نے فیس بک لائیو سیشن میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی کہ اگر کورونا وائرس کا انفیکشن ہمارے اندازے کے مطابق رہتا ہے اور ہماری تیاری پوری ہوجاتی ہے تو ہم اگست۔ستمبر تک کیوں انتظار کریں، ہم جون کے وسط سے جون کے آخر تک یا جولائی کے شروع میں بھی بین الاقوامی پروازیں شروع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں سبھی بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے اور گھریلو مسافر پروازیں 25 مارچ سے بند ہیں۔ جبکہ بیرون ممالک پھنسے بھارتی شہریوں کو لانے کے لیے 'وندے بھارت مشن' کے تحت سات مئی سے منتخب راستوں پر پروازیں چلائی جارہی ہیں لیکن یہ باقاعدہ تجارتی پروازیں نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے 25 مئی سے گھریلو مسافر پروازوں کی اجازت دی ہے۔ اس کی شروعات ایک تہائی پروازوں سے کی جارہی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 'وندے بھارت مشن اور گھریلو پروازوں کے تجربے سے بین الاقوامی پروازوں کی تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم بین الاقوامی پروازوں کے لیے ہدایات تیار کرنے میں مصروف ہے جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details