ڈائریکٹوریٹ جنرل نے آج ایک سرکولر جاری کر کے ماضی میں اس سلسلے میں جاری حکم کی مدت 31جولائی سے بڑھا کر 31اگست کردی ہے۔اس نے واضح کیا ہے کہ کارگو اور خصوصی منظوری یافتہ طیاروں پر یہ حکم نافذ نہیں ہوگا۔ساتھ ہی مناسب افسر چنندہ راستوں پر باقاعدہ پروازوں کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔
بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 اگست تک توسیع - domestic flights
ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31اگست تک توسیع کردی ہے۔
بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31اگست تک توسیع
قابل ذکر ہے کہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن 22مارچ سے بند ہے۔گھریلو اڑانوں پر بھی 25 مارچ سے پابندی عائد کی گئی تھی،لیکن 25 مئی سے محدود تعداد میں گھریلو پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔