شرما نے یہاں ریاستی بی جے پی کےدفتر میں اپنے مختصر بیان میں میڈیا سے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پورے معاملہ میں بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
کانگریس کا داخلی معاملہ ہے، بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں :شرما - چودہ ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت
مدھیہ پردیش میں چودہ ماہ پرانی کمل ناتھ حکومت پر آئے غیر معمولی بحران کے درمیان ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما نے آج کہا کہ یہ مکمل طور پر کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے۔
کانگریس کا داخلی معاملہ ہے، بی جے پی کا کوئی لینا دینا نہیں :شرما
کانگریس کے ناراض سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کے آج دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے سے متعلق خبروں کے بارے میں پوچھے جانے پر شرما نے کہا کہ یہ سب کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس سے قبل آج ہی سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ مکمل طور پر کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے اور بی جے پی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سابق وزیر نروتم مشرا نے کہا کہ اب یہ حکومت نہیں رہ پائے گی۔