اردو

urdu

By

Published : Apr 18, 2019, 9:22 AM IST

Updated : Apr 18, 2019, 8:25 PM IST

ETV Bharat / bharat

ممبئی کا محتاط آغاز

آئی پی ایل میں آج دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈیئنز مد مقابل ہیں، ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

دہلی اور ممبئی میں دلچسپ مقابلے کی توقع

دہلی کیپیٹلز اب تک 8 میچوں میں 5 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈیئنز بھی 5 میچ جیتے ہیں لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر وہ دہلی سے پچھڑی ہوئی ہے۔

تجزیاتی رپورٹ

ممبئی نے گزشتہ میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن گھریلو حالات میں دہلی دہلی کو مزید فائدہ ہوگاجس نے اپنے آخری تین میچوں میں بنگلور، کولکاتا اور حیدرآباد کو شکست دی ہے۔

دوسری جانب اتار چڑھاؤ گزر رہی ممبئی انڈیئنز کی کامیابی میں تسلسل کا فقدان ہے، اس نے پنجاب کو شکست دینے کے بعد اگلا میچ راجستھان سے گنوا دیا تھا۔

اگرچہ ممبئی انڈیئنز کے پاس روہت شرما، کوئنٹن ڈی کاک، سوریہ کمار یادو، کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا جیسے بہتری بلے باز موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کی گیندبازی لائن کو تہس نہس کر سکتے ہیں۔

جبکہ گیند بازی میں جسپریت بمراہ اور لستھ ملنگا مسلسل بہتر گیندبازی کر رہے ہیں۔

دہلی کیپیٹلز ٹیم کی بلے بازی لائن وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہے اور شکھر دھون کا فارم میں لوٹ آنا ٹیم کے لیے خوش آئند ہے، اس کے علاوہ پرتھوی شاہ شریس ایر اور رشبھ پنت بھی اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔

جبکہ گیندبازی میں ایشانت شرما، کگیسو ربادا کرس مورس اور امیت مشرا کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2019, 8:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details