ہماچل پردیش کے روہتانگ میں وزیر اعظم نریندر مودی سبھی موسم میں کھلی رہنے والی اٹل سرنگ کا آج افتتاح کیا۔ اس 9.02 کلو میٹر طویل سرنگ کے افتتاح سے منالی اور لیہہ کے درمیان کی دوری 46 کلو ییٹر کم ہوجائے گی اور مسافت کا وقت بھی چار سے پانچ گھنٹے کم ہوجائیں گے، جو ہر موسم میں کھلی رہے گی ، پہلے یہاں بھاری برفباری کی وجہ سے یہ علاقے باقی علاقوں سے 6 مہینے تک کٹ جاتے تھے۔
دنیا کی کوئی سرنگ نہیں کر پائے گی اٹل ٹنل کا مقابلہ - چوڑائی 10.5 میٹر
آج وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی سب سے طویل اٹل ٹنل کا افتتاح کیا، ٹنل ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں بنائی گئی ہے۔ اس سرنگ کا نام سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر 'اٹل ٹنل' رکھا گیا ہے، جو 9.02 کلو میٹر طویل ہے۔ اس کے افتتاح سے 46 کلو میٹر کا سفر کم ہوجائے گا۔
دنیا کی کوئی سرنگ نہیں کر پائے گی اٹل ٹنل کا مقابلہ
ملک کے بہترین انجینئرز اور مزدوروں کی دس سال کی محنت کے بعد روہتانگ اٹل ٹنل کو تیار کیا گیا ہے۔ اس سرنگ کی تعمیر کا خیال تقریبا 160 سال پرانا ہے، جو سنہ 2020 میں منظر عام پر آرہا ہے۔
اٹل ٹنل کی خصوصیات:
- اٹل سرنگ 10000 فٹ سے زیادہ لمبی ہے۔
- اس سے منالی اور لیہ کے درمیان فاصلہ 46 کلومیٹر کم ہوگا۔
- منالی کو لیہ سے ملانے والی یہ اٹل سرنگ دنیا کی سب سے طویل شاہراہ سرنگ ہے۔
- اس میں ہر 60 میٹر پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ صرف یہی نہیں ، سرنگ کے اندر ہر 500 میٹر پر ہنگامی راستہ بھی بنایا گیا ہے۔
- اس سرنگ کی بدولت منالی سے لیہ کے درمیان فاصلہ 46 کلومیٹر کم ہوجائے گا ، جس سے 4 گھنٹے کی نقل و حرکت محفوظ ہوگی۔
- کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فائٹر ہائیڈرنٹ لگائے گئے ہیں۔
- اس کی چوڑائی 10.5 میٹر ہے۔
- اس میں دونوں اطراف میں 1 میٹر کے فتپاتھ بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔اس سنگل سرنگ میں ڈبل لین ہوگی۔
- یہ سطح سمندر سے 10000 فٹ یا 3000 میٹر بلندی پر دنیا کی سب سے لمبی سرنگ ہے۔
- یہ ملک میں پہلی ایسی سرنگ ہوگی جس میں مرکزی سرنگ کے اندر بچاؤ سرنگ تعمیر کی گئی ہے۔
- عام طور پر ، دنیا بھر میں امدادی سرنگیں مرکزی سرنگ کے ساتھ ساتھ تعمیر کی جاتی ہیں۔
Last Updated : Oct 3, 2020, 10:49 AM IST