اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کے لیے ہدایات - جانکاریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں

کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں صحت سے متعلق دیگر مسائل پیدا ہونے کی خبروں کے درمیان مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ایسے لوگوں کے لئے ہدایات جاری کر سکتا ہے۔

کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کے لیے ہدایات جاری ہوگی
کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کے لیے ہدایات جاری ہوگی

By

Published : Jul 14, 2020, 6:59 PM IST

وزارت کی معمول کی پریس بریفنگ میں منگل کو او ایس ڈی راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروس (ڈی جی ایچ ایس) کی سطح پر مختلف اسپتالوں سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں میں پیدا ہونے والی صحت کے مسائل کے سلسلے میں جانکاریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت : تین دنوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے سینٹرل اسپتال جیسے سچیتا کرپلانی اسپتال، صفدر جنگ اسپتال اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال وغیرہ اور دہلی کے علاوہ پورے ملک کے چھ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) سے ان اسپتالوں کے ڈی جی ایچ ایس کو کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کو گھر جانے کے بعد آنے والی صحت سے متعلق مسائل کی جانکاری دے رہے ہیں۔

ان جانکاریوں اور مشوروں کی بنیاد پر وزارت جلد ہی کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کے لئے ہدایات جاری کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details