اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بابری مسجد کے فیصلے سے قبل ایودھیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایات - ایودھیا اراضی تنازع

سپریم کورٹ کے ذریعے رام مندر ۔ بابری مسجد کے حق ملکیت کا فیصلہ متوقع ہے جس کے مدنظر ایودھیا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع میں نظم و نسق کی صورتحال پر غور کرتے ہوئے کئی ہدایات جاری کی ہیں۔

بابری مسجد کے فیصلے سے قبل ایودھیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایات

By

Published : Nov 4, 2019, 11:53 AM IST

تیس اکتوبر کے حکم نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عام لوگوں، آرگنائزیشنز یا گروپز کے ذریعے کسی بھی بیان یا پروگرام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عام شہریوں پر بھی فائرآرمز، دھماکہ خیز مادہ، لاٹھی یا دیگر ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لائسنسی ہتھیاروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

حکمنامے کے مطابق 'کسی بھی عوامی مقامات پر قانون مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے سے لوگوں کو منع کیا گیا ہے'۔

بابری مسجد کے فیصلے سے قبل ایودھیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایات

اس کے علاوہ دھماکہ خیز مادہ کا ذخیرہ کرنے، تیزاب یا پتھر جمع کرنے، لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرنے اور سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ 'ریاستی پولیس پوری طرح سے تیار ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو نیشنل سکیورٹی ایجنسیز کو تعینات کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details