اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا مریضوں کو معیاری غذا فراہم کرنے کی ہدایت - کورونا مریضوں ک

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے نگران وزیر پربھو چوہان نے محکمہ مال گزاری اور محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اسپتالز میں زیر علاج کورونا مریضوں کو معیاری غذا اور ضروری علاج مہیا کرایا جائے'۔

کورونا مریضوں کو معیاری غذا فراہم کرنے کی ہدایت

By

Published : Aug 7, 2020, 1:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'مجھے اسپتالز میں زیر علاج مریضوں سے شکایت موصول ہوئی ہے۔ آئندہ اس قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہئے'۔



پربھو چوہان نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے ضرورت کے مطابق گرانٹ جاری کیا ہے۔ جس میں معیاری غذا اور صحت سے متعلق سہولیات مہیا کرانا شامل ہے۔ اس کے باوجود شکایت موصول ہوئی ہے کہ ناقص غذا کی فراہمی کی جارہی ہے'۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کہا کہ 'وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور معیاری غذا اور بہتر علاج کی سہولت کے لئے موثر اقدامات کریں'۔


مزید پڑھیں: کووڈ 19 مالی پیکیج کی 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری



نگران وزیر نے افسران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آئندہ شکایت پائی جاتی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details