اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مالے سے 198 ہندوستانیوں کو لے کر آیا بحریہ کا ایراوت - آپریشن سمندر سیتو

بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس ایراوت آج صبح مالدیپ کے دارالحکومت مالے سے 198 ہندوستانی شہریوں کو لے کر تمل ناڈو کے توتی کورین ساحل پر پہنچا۔

198 بھارتی بھارت پہنچے
198 بھارتی بھارت پہنچے

By

Published : Jun 23, 2020, 11:03 PM IST

بحریہ نے بتایا کہ مالدیپ واقع انڈین مشن کے تعاون سے وہاں پھنسے 198 ہندوستانیوں کو سمندرکے راستے ملک لایا گیا۔ کووڈ -19 کی وجہ سے ہندوستان اور دیگر ممالک میں پابندیوں کے درمیان بحریہ ’ آپریشن سمندر سیتو‘کے تحت مالدیپ سے اب تک 2386 لوگوں کو ملک لایاجا چکا ہے۔

مالے میں آئی این ایس ایراوت پر سوار ہونے سے قبل ہر شخص کی اسکریننگ کی گئی تھی۔ساتھ ہی سفرکے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا تھا کہ کووڈ-19 سے بچاو کے اصول وضوابط پر پوری طرح عمل کیا جائے۔

توتی کورین پہنچنے پر مقامی انتظامیہ نے ملک واپس آئے ہندوستانی شہریوں کا استقبال کیا۔وہاں ان کی اسکریننگ،جانچ وغیرہ کا پورا انتظام کیا گیا تھا۔

بیرون ملک میں پھنسے ہندوستانیوں کو سمندر کےراستے واپس لانے کے لئے شروع کی گئی مہم کو ’آپریشن سمندرسیتو‘نام دیا گیا ہے۔اس کے تحت اب تک 3305 لوگوں کو مالدیپ،سری لنکا اور ایران سے ہندوستان لایا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details