آئی ٹی کمپنی انفوسس کے ایک سافٹ ویئر انجنیئر نے اپنے فیس بک پوسٹ پر کورونا وائرس پھیلانے کے تعلق سے پوسٹ کیا تھا، جس پر کمپنی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انجینئر کو برخاست کردیا۔ جس کے بعد لوگوں کو بہکانے کے لیے انجنئیر کو گرفتار بھی کیا گیا۔
انفوسس کے اس ملازم کا نام مجیب محمد ہے، اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ آئیں ہم ساتھ آئیں، لوگوں کے درمیان چھینکیں اور وائرس پھیلائیں۔
کمپنی نے کہا کہ ابتدا میں ہمیں یہ خیال تھا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ ہوسکتا ہے، لیکن بعد میں اس کی تصدیق ہوئی کہ محمد مجیب انفوسس میں ملازم ہے، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ہم نے مجیب کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
کمپنی نے ٹویٹ کیا کہ "انفوسیس نے اپنے ایک ملازم کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ نہیں ہے۔"
کمپنی نے کہا کہ ملازم کے ذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ انفوسس کے ضابطہ اخلاق اور ذمہ دارانہ سماجی اشتراک سے وابستگی کے منافی ہے۔
"کمپنی نے مزید کہا کہ انفوسیس کے پاس اس طرح کی کارروائیوں کے لئے صفر رواداری کی پالیسی ہے اور اس کے مطابق اس نے ملازم کی خدمات ختم کردی ہیں۔"