چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتے کے روز کہا کہ شمسی توانائی کو زرعی شعبے میں بجلی کے اخراجات کو کم کرنے کے مقصد سے استعمال کیا جانا چاہئے۔
گڈکری نے ویڈیو کے ذریعے سولر گرانڈ الائنس کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'شمسی توانائی میں ایک بہت امکانات ہیں جنھیں استعمال کیا جانا چاہئے۔ شمسی توانائی سے بجلی کے اخراجات کم ہوسکتے ہیں جس کی بدولت صنعتوں کو بہت فائدہ ہوگا'۔
انہوں نے کہا کہ زراعت اور ذخیرہ کرنے کے شعبے میں بجلی کا بہت استعمال ہوتا ہے اور شمسی توانائی سے ان شعبوں میں پیداواری لاگت کم کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'شمسی توانائی کے شعبے میں درآمدات پر انحصار ختم ہونا چاہئے اور گھریلو سطح پر آلات سازی کو فروغ دینا چاہئے۔ اس مقصد سے صنعتوں کو معیار کو برقرار رکھنے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے پر زور دینا ہوگا'۔
- 'شمسی توانائی: ماحول دوست'
ہائی ٹکنالوجی کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ 'جدید ٹکنالوجی نہ صرف پیداوار بڑھانے، معیار یقینی بنانے، لاگت گھٹانے اور ماحول دوست ہوگی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کروانے میں بھی معاون ہوگی'۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے لیے اعلان پی ایم راحت پیکج کا استعمال پھرسے پیداوار شروع کرنے اور اہم دھارے میں لوٹنے کے لیے کیا جانا چاہیے۔
- ذخیرہ کاری کے لیے استعمال:
مرکزی وزیر نے کہا کہ شمسی توانائی پر مبنی زرعی آلات سے پیداوار کی لاگت کم ہوگی۔ شمسی توانائی کا استعمال آبپاشی اور کٹائی اور بوائی کے سامان میں کیا جاسکتا ہے۔ اسٹوریج کے لیے بھی بجلی کی ضرورت ہے اور اس میں بھی شمسی توانائی استعمال کی جانی چاہئے۔