اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'چوکیدارچورہے' کا پوسٹر لگانے پرمقدمہ درج - کھنڈیوال

ریاست مدھیہ پردیش کے معروف شہر اندور کے ریلوے اسٹیشن پر 'چوکیدار چور ہے' کے پوسٹر لگانے کے الزام میں کانگریس کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا۔

'چوکیدار چور' کا پوسٹر لگانے پر کانگریس کارکنان پر مقدمہ درج

By

Published : Mar 28, 2019, 10:30 AM IST

ویسٹرن ریلوے کے سینیئر پی آر او جتیند کمار نے کہا کہ شانتی ایکسپریس ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی اسی دوران اس پر'چوکیدار چورہے' کے پوسٹر اس پر لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ احمدآباد سے اندور چلنے والی شانتی ایکسپریس پر پوسٹر لگانے کی اطلاع ملی تو ہم نے فورا تمام پوسٹر کو ہٹادیے، ہم نے ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا۔

کانگریس پارٹی کے کارکنا نے پوسٹر چسپاں کرنے کا اعتراف کیا۔

اس پوسٹر میں کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کانگریس کے سکریٹری وویک کھنڈیوال کا بھی فوٹو لگا ہوا ہے۔

کھنڈیوال نے کہا کہ ہم عوام تک پہنچ کر ان کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے صدر راہل گاندھی کیا کہتے ہیں۔ ہم نے پوسٹر لگائے ہیں جو چوکیدار چور ہے، پارٹی کارکنان کے طور پر ہم چاہتے ہیں کہ عوام یہ جان سکے کہ ہمارے وزیراعظم چور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details