اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہند چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس آج - core commander meeting

فوجیوں کی واپسی کے عمل کے درمیان سینئر بھارتی اور چینی فوجی کمانڈروں نے منگل کے روز مشرقی لداخ کے چشول میں چوتھی مرتبہ ملاقات کریں گے جس کا تعلق مئی کے شروع میں اٹھ کھڑے ہونیوالے سرحدی تنازع سے ہے۔

ہند چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس
ہند چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس

By

Published : Jul 13, 2020, 10:34 PM IST

Updated : Jul 14, 2020, 12:09 AM IST

ذرائع نے آج بروز پیر یہاں بتایا کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے مابین فاصلے کے اگلے مرحلے پر مزید تبادلہ خیال کیا جائے گا۔توقع کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں پینگونگ تسو علاقوں اور اسٹریٹجک ڈیپسانگ میدانی علاقوں پر توجہ دی جائے گی ، جہاں سے دونوں ملکوں کے فوجیوں کو دور کرنے کا ایک پیچیدہ عمل درپیش ہے۔

جو 30 جون کو گذشتہ فوجی مذاکرات کے بعد گلوں وادی ، ہاٹ اسپرنگس اور گوگرا میں شروع ہوا تھا۔ فوجیوں کی واپسی کا عمل 30 جون کو فوجی سطح پر ہونے والے مذاکرات اور اس کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان 5 جولائی کو ہونے والی گفتگو کے بعد شروع ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ منگل کی بات چیت میں دونوں کمان دار حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے تمام متاثرہ علاقوں سے اسلحہ اور سامان کی مرحلہ وار واپسی اور جوں کی توں حالت کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 12:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details