اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت کے سخت موقف کے بعد ٹروڈو نرم لہجہ اختیار کرنے پر مجبور - بھارت کے سخت موقف

بھارت کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کے خلاف نریندر مودی حکومت کے سخت موقف کے چلتے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو نرم رخ اپنانے پر مجبور ہونا پڑا جبکہ انہوں نے کسانوں کے احتجاج پر غیرضروری بیان بازی کی تھی۔

India's tough stand forced Trudeau to soften his rhetoric
بھارت کے سخت موقف کے بعد ٹروڈو نرم لہجہ اختیار کرنے پر مجبور

By

Published : Dec 11, 2020, 10:56 PM IST

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گذشتہ ہفتہ کسان احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہے جبکہ کینیڈا میں مقیم شہری اپنے خاندان کےلیے کافی پریشان ہیں۔

ٹروڈو کے بیان کے بعد مودی حکومت نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو نئی دہلی میں طلب کرکے احتجاج درج کرایا اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کوویڈ۔19 سے متعلق کینیڈا کی زیرقیادت وزارتی گروپ سے دستبردار ہوجانے کی دھمکی دی جس کے بعد کینیڈا کے سرکاری حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

بھارتی حکومت نے واضح پیام دیا تھا کہ اس طرح کے رویہ سے دو طرفہ تجارت پر برا اثر پڑے گا۔ ٹروڈو کے خالصتانی حامی نقطہ نظر کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 2017-18 سے 2018-19 میں تقریباً ایک بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کینیڈا کے سرمایہ کار بھارت کو سرمایہ کاری کےلیے ایک پرکشش منزل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فی الحال 400 سے زیادہ کینیڈین کمپنیز بھارت میں موجود ہیں اور ایک ہزار سے زائد کمپنیاں بھارتی مارکٹ میں بڑے پیمانہ پر سرگرم کاروبار میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کسان احتجاج کو لیکر کینیڈا کے وزیراعظم کے رویہ میں نرمی آئی ہے۔ کچھ روز قبل ایک سوال کے جواب میں ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا ہمیشہ پرامن احتجاج کے حق میں رہا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details