آئی ایچ ایس انڈیا مینوفیکچرنگ کے مطابق پی ایم آئی مارچ میں 51.8 ہوگئی جو فروری میں 54.5 تھی۔ نومبر 2019 کے بعد سے مسلسل یہ کاروباری حالات میں سست روی کا اشارہ دیتی ہے۔یہ مسلسل 32 واں ماہ ایسا ہے کہ مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
آئی ایچ ایس مارکیٹ ماہر معاشیات ایلیوٹ کیر کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے، کمپنیوں کو کافی خسارہ کا سامنا ہے۔ کیر نے کہاکہ کورونا کے خدشات کی رفتار ایسی ہی جاری رہی تو انڈین مینوفیکچرنگ سیکٹر کو آنے والے ماہ میں دیگر ممالک کی طرح کافی نقصان کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہےکہ کوویڈ 19 اور طویل بندش کے سبب منفی اثرات درج کئے گئے ہیں۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں سست رفتاری اور برآمدات کے نئے کاروبار میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔نئے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 47،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت میں اب تک تقریبا 2،000 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔