اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جب تک دوائی نہیں، تک تب تک ڈھیلائی نہیں'

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے درخواست کی ہے کہ ویکسین کے آنے تک بےحد محتاط طریقۂ کار اختیار کریں۔'

جب تک دوائی نہیں، تک تب تک ڈھلائی نہیں
جب تک دوائی نہیں، تک تب تک ڈھلائی نہیں

By

Published : Oct 8, 2020, 11:58 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے آنے والے دنوں میں تہواروں، موسم سرما اور معیشت کی حالت کے پیش نظر عالمی وبا کوڈ-19 کے خلاف تحفظ کے لیے جمعرات کے روز ایک 'عوامی تحریک' کا آغاز کیا جس میں انہوں نے نعرہ دیا 'جب تک دوائی نہیں تب تک ڈھیلائی نہیں'

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی ملک کی عوام سے درخواست کی ہے کہ ویکسن کے آنے تک بےحد محتاط طریقہ کار اپنائیں

مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آئیے کورونا سے لڑنے کے لیے متحد ہوں! ہمیشہ یاد رکھیں، ماسک پہنیں، اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں، دو گز کی دوری رکھیں'۔

ملک میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ لوگوں کے ذریعے لڑی جارہی ہے

ایک دیگر ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ 'ملک میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ لوگوں کے ذریعے لڑی جارہی ہے اور ہمارے کورونا واریئرز کو اس سے بہت زیادہ طاقت ملتی ہے'۔

ہمیشہ یاد رکھیں، ماسک پہنیں، اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں، دو گز کی دوری رکھیں

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری اجتماعی کوششوں سے بہت سی زندگیاں بچانے میں مدد ملی ہے، ہمیں اس لڑائی کو جاری رکھنا ہوگا اور ہمارے شہریوں کو وائرس سے بچانا ہوگا'۔

جب تک دوائی نہیں، تک تب تک ڈھلائی نہیں

قبل ازیں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا تھا کہ کورونا سے دفاع کا ہتھیار ماسک پہننا، معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا اور بار بار ہاتھ دھونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اصول کے بعد عوامی مقامات پر ان اقدامات کے بارے میں بیداری پھیلانے کی مہم چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details