اتوار کے روز تک بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ درج کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک گیر سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 28 ہزار 637 درج کی گئی ہے۔
وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 551 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس طرح ملک بھر میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 674 ہو چکی ہے۔
کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ پہلے برازیل دوسرے، جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔