ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے کوڈ ۔19 پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا 'بلا شبہ کورونا وائرس انتہائی خطرناک ہے اور بہت سے ممالک کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے ، لیکن ہمیں اس میں مواقع بھی تلاش کرنا ہوں گے، بھارت کے لیے آیوشمان بھارت پیش رفت کرنے کا موقع ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر بنیادی صحت کی سہولیات پر فوکس کرتے ہوئے۔
مودی حکومت کی ہیلتھ اسکیم آیوشمان بھارت کے تحت حکومت نے 10 کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے کی مفت صحت خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ، زمینی سطح پرصحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔