انڈین یونین مسلم لیگ کے بینر تلے اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف ریاستوں میں رہنے والے افراد نے شرکت کی اور بے خوف بھارت سب کا بھارت کے نعرے لگائے۔
اس تقریب میں انڈین یونین مسلم لیگ کے متعدد رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور ملک میں ہونے والے ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
انڈین یونین مسلم لیگ کا دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج انڈین یونین مسلم کے نیشنل سکریٹری خرم انیس نے بتایا کہ یہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ظلم کے خلاف شروعات ہے اور اسے ہم ملک بھر میں لے لے جائیں گے۔
کانپور سے دہلی اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے آئے عرفان نے بتایا کہ وہ صرف اور صرف کشمیر کے لیے دہلی آیے ہیں انہوں نے کہا کہ آج 50 روز سے زیادہ گزر چکے ہیں اس کے بعد بھی کشمیر میں کرفیو نہیں ہٹایا گیا جو سخت تکلیف دہ ہے۔