تین پولیس اہلکاروں کو بہادری کےلئے پولیس تمغے سے نوازا جائےگا۔ جن میں سے دو کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جائےگا۔ اس کے علاوہ 177پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے پولیس تمغے، 89کو خصوصی خدمات کےلئے صدر جمہوریہ کےپولیس تمغے اور 677پولیس اہلکاروں کو قابل ذکر خدمات کےلئے پولیس تمغے دئے جائیں گے۔
بہادری کےلئے صدر جمہوریہ کےپولیس تمغے سے نوازے جانے والوں میں سینٹرپولیس فورس کے سپاہی محمد مجاہد خان (بعداز مرگ)،جموں و کشمیر پولیس کے سپاہی امیتاز احمد(بعدازمرگ)اور سینٹرل پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایل آئی سنگھ شامل ہیں۔