بھارتی بحریہ اس سال یوم جمہوریہ کے پریڈ کے موقع پر 1971 کی بھارت - پاکستان کے مابین ہونے والی جنگ کے دوران دکھائی گئی زبردست طاقت و جرات کو یاد کرتے ہوئے جھانکیاں پیش کرے گی۔
ویڈیو میں بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 2021 کے یوم جمہوریہ پریڈ کا عنوان 'بھارتی بحریہ کی جنگی طاقت ، اعتماد اور ہم آہنگی' ہے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی بحریہ سنہ 1971 کی جنگ کی عکاسی کرے گا ویڈیو میں بتایا گیا کہ 1971 کی جنگ میں پاکستان پر فتح حاصل کیے ہوئے بھارت کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس گولڈن جوبلی کے موقع پر پورا ملک اس دن کو سورنم وجئے ورش کے نام سے منائے گا۔بھارتی بحریہ نے 1971 کی جنگ میں اپنی جنگی صلاحیت کو لیے ایک ایسی طاقت کو دکھایا تھا، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، اسی کے مدنظر اس سال بھارتی بحریہ 1971کی جنگ میں پاکستان پر بھارت کی فتح کو یاد کرتےہوئے اپنی جھانکیاں پیش کرے گا۔
اس جھانکی میں کراچی بندرگاہ پر میزائل بوٹ کے ذریعہ کیے گئے حملے کو بھی دکھایا جائے گا۔اس جھانکی کے پچھلے حصے میں آئی این ایس وکرانت کو بھی دکھایا جائے گا،جس میں سی ہاک اور آئوڈائز طیاروں کے ساتھ ہوائی حملے کیے جارہے تھے۔ وکرانت سے کیے گئے ہوائی حملوں نے مشرقی پاکستان کے جہازوں اور ساحلی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور بنگلہ دیش کی آزادی کے لئے بے حد اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس جھانکی میں مہاویر چکر حاصل کرنے والے آٹھ بحری جوانوں کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے
بیان میں کہا گیا کہ یہ جھانکی 1971 کی جنگ کے دوران کیے جانے والے بحری آپریشنوں کے سب سے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرے گا اور ان آپریشن میں شامل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش ہے۔
ہندوستان اس سال 26 جنوری کو اپنا 72 واں یوم جمہوریہ منائے گا۔