بحریہ میں میٹری کلیٹ ملاحوں کی تقرری کے امتحانات داخلے کی درخواستوں کا عمل جلد ہی شروع ہوگا اور درخواستیں صرف www.joinindiannavy.gov.in پر قبول کی جائیں گی۔
درخواست ونڈو کھلنے سے پہلے وقت کی بچت کے لیے امیدواروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ صرف www.joinindiannavy.gov.in. پر اپنا اندراج کردیں۔
رجسٹریشن کیلئے کوئی دوسری ویب سائٹ یا ایپ نہیں ہے، امیدوار ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر آن لائن درخواست دینے کی ونڈو کے بارے میں ای۔ میل الرٹ موصول کرسکتے ہیں۔
ایسے غیرشادی شدہ افراد جن کی پیدائش اپریل 2000 اور 31 مارچ 2003 کے درمیان ہوئی ہے اس کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، امید واروں کو دسویں جماعت کامیاب ہونا لازمی ہے۔
میٹری کلیٹ ریکروٹ انٹری ملاح، بھارتیہ بحریہ میں باورچی، اسٹیوارڈ اور ہائیجینسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔
آن لائن رجسٹریشن کے بعد امیدواروں کو اپنے ذاتی، تعلیمی اور اپنی بات چیت سے متعلق خصوصیات کے بارے میں تازہ ترین معلومات دینی ہوں گی۔
امیدوار اپنے اکاؤنٹس میں اپنے متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔ بحریہ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنے سے امیدواروں کو سے درخواست ونڈو کھلتے ہی اس کی نوٹیفیکیشن مل جائے گا اور ان کے وقت کی بچت ہوگی۔
آئی این ای ٹی مکمل ہونے کے بعد منتخب امیدواروں کو انتخاب کے اگلے مرحلے کیلئے بلایا جائیگا جو جسمانی فٹنیس جانچ اور ابتدائی طبی امتحان ہے، اس مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد ایک میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی اور کامیاب امیدواروں کو اڑیسہ میں آئی این ایس چِلکا تربیتی ادارے میں اندراج کے لیے بلایا جائیگا۔
بحریہ میں نام شامل کیا جانا اس بات پر منحصر ہوگا کہ آئی این ایس چِلکا میں اندراج کے حتمی طبی امتحان میں امیدواروں کو کامیاب ہونا لازمی ہے۔ اس سلسلے میں تربیت اپریل 2020 کو فراہم کی جائے گی۔
اہلیت اور طبی معیار سے متعلق تفصیلات کے لیے برائے راست اس ویب سائٹ www.joinindiannavy.gov.in. پر رجوع کریں۔