اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پیاز کی برآمدات پر روک

حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں کمی کے مقصد سے پیاز کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔

پیاز کی برآمدات پر روک

By

Published : Sep 29, 2019, 5:11 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 11:45 AM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق پیاز کی برآمدات پر روک لگانے کے تعلق سے آج نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ یہ پابندی آئندہ احکامات تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پیاز کی خوردہ قیمت 50 سے 60 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت نے ہنگامی ضرورت کے لیے 50 ہزار ٹن پیاز کا ذخیرہ کررکھا تھا جس میں سے دہلی، ہریانہ، اوڈیشہ، آندھراپردیش اور تریپورہ کو پیاز سپلائی بھی کی گئی تھی۔

دہلی میں ڈیری کے سپھل اور کچھ دیگر ذرائع سے 23 سے 24 روپے فی کلوگرام کی شرح سے پیاز فراہم کرائی جارہی ہے۔

مہاراشٹر اور کئی دیگر ریاستوں میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے پیاز کی نقل وحمل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت نے کچھ ایجنسیوں کی محدود مقدار میں پیاز درآمد کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 11:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details