اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی بچی کی ایریزونا کے ریگستان میں موت

ماں بچی کو تارکین وطن کرنے والی خواتین کے پاس چھوڑکر پانی کی تلاش میں گئی تھی اور ریگستان میں بھٹک گئی اور دوبارہ اپنے گروپ تک نہیں پہنچ سکی۔

بھارتی بچی کی ایریزونا کے ریگستان میں ہائیپرتھرمیا سے موت

By

Published : Jun 15, 2019, 9:47 PM IST

شمالی امریکہ میں ایریزونا کے تپتے ریگستان نے چھ سالہ بھارتی بچی کی جان لے لی۔
امریکی سرحدی پر گشت کرنے والے محکمہ نے جمعہ کو بتایا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والی گرپریت کور کی لاش امریکہ-میکسیکوسرحد کے قریب لیوک ویلے سے 17 میل کے قریب ریگستان میں ملی ہے۔ وہ جلد ہی ساتویں سالگرہ منانے والی تھی۔
جس دن بچی کی موت ہوئی اس دن ایریزونا میں 42 سیلسیس درجہ حرارت درج کی گئ تھی۔
ایریزونا کے ریگستان میں مرنے والی گرپریت دوسری مہاجر بچی ہے۔
بچی کی ماں دوسری عورت کے ساتھ دیگر تارکین وطن کے پاس چھوڑکر پانی کی تلاش میں گئی تھی اور ریگستان میں بھٹک گئی اور دوبارہ اپنے گروپ تک نہیں پہنچ سکیں۔ وہ پانچ ہندوستانی باشندوں کے ایک گروپ کا حصہ تھیں جسے انسانی اسمگلر منگل کو سرحد کے قریب چھوڑ گئے تھے۔
امریکی سرحدی گشتی محکمہ ایجنٹ، جیسس واسا بل باسو نے بتایا کہ لڑکی کی ماں اور دوسری خاتون منگل کو پانی کی تلاش میں گئی تھیں لیکن وہ اپنا راستہ بھٹک گئیں ۔ اگلے دن بدھ کی صبح گشتی ایجنٹ نے پیر کے نشانات کی مدد سے انہیں تلاش کیا۔
اطلاعات کے مطابق بچی کی موت ہائیپرتھرمیا کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔
پی سی او ایم ای نے 30 مئی تک ایریزونا میں 58 مہاجروں کی موت درج کی ہے ۔2018 میں گرمی کی وجہ سے یہاں 127 لوگوں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
گشتی ایجنٹ نے گرپریت کی موت کے لیے اسمگلرس کو ذمہ دار بتایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details