اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بالی ووڈ میں مودی کو مبارکباد دینے میں سبقت لے جانے کی دوڑ - asha bhosle

وزیر اعظم نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے رجحانات کے پیش نظر بالی وڈ میں انھیں مبارکباد دینے کی دوڑسی شروع ہوگئی ہے اور انتخابی نتائج سے پہلے مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے، اداکار وویک اوبرائے، انوپم کھیر،شیکھرسمن سمیت کئی دیگر فلمی ہستیوں نے انھیں مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ میں مودی کو مبارکباد دینے میں سبقت لے جانے کی دوڑ

By

Published : May 23, 2019, 6:29 PM IST

Updated : May 23, 2019, 6:37 PM IST

مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے نے ٹویٹ کیا کہ 'بھارتی رائے دہندگان نے ذاتی سمجھ بوجھ کی بنیاد پر حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، قومی جمہوری اتحاد اور بی جے پی کے کارکنان کو ان کی سخت محنت کے لیے مبارکباد ۔ ان کی محنت کی وجہ سے لمبے انتظار کے بعد ملک عہد زریں میں داخل ہوا ہے، جے ہند'۔

وزیر اعظم پر بننے والی فلم 24 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں مودی کا کردار اداکرنے والے اداکار وویک اوبرائے نے کہا کہ مودی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کو ان سے نفرت کرنے میں مصروف رہنے کے بجائے اب بھارت کو پیار کرنے پر زیادہ وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے آرہے ہیں دوبارہ وزیر اعظم نریندر مودی، اب کوئی نہیں روک سکتا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ کے بیٹے اور اداکار رتیش دیشمکھ نے نریندر مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ 'بھارت نے فیصلہ کر دیا ہے۔ عوامی اقتدار کا جشن منایا جانا چاہیے۔ عزت مآب وزیراعظم مودی کو شاندار فتح کے لیے مبارکباد'۔

مودی کے حامی اور اداکار انوپم کھیر نے اپنے ہی انداز میں مسٹر مودی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے محض دو لفظ لکھے آئے گا توان لفظوں کے بعد نشانِ تبسم (smilee) بناکر ٹویٹ کردیا۔ غور طلب ہے کہ مسٹر کھیر کی بیوی کرن کھیر بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں اور وہ دوبارہ چنڈی گڑھ سے انتخابی میدان میں ہیں فی الحال وہ ووٹ شماری کے رجحانات میں آگے چل رہی ہیں۔

اداکار شیکھر سمن نے بھی مودی کو 2019 کی فتح پر مبارکباد دی اور کہا کہ مودی ایک ناقابل شکست جنگجو کے مانند ابھرے ہیں۔ ایک طرح سے وہ وَن مین آرمی ہیں۔ کانگریس کو اگر کہیں نظر آنا ہے تو اسے اپنی صورتحال پر دوبارہ غوروخوض کرنے کی ضرورت ہے ۔ جہاں تک سیاست کی بات ہے تو وہ اب بھی کنڈرگارٹن میں ہیں۔

Last Updated : May 23, 2019, 6:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details