اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بھارتی ڈاکٹرز کا احترام دنیا بھر میں کیا جاتا ہے' - بھارتی ڈاکٹروں کو بہت عزت ملتی ہے

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا غیر ملکی طلبہ کے لئے فیلوشپ متعارف کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔

'بھارتی ڈاکٹرز کا احترام دنیا بھر میں کیا جاتا ہے'
'بھارتی ڈاکٹرز کا احترام دنیا بھر میں کیا جاتا ہے'

By

Published : Jul 1, 2020, 8:46 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بدھ کو کہا کہ بھارت کے ڈاکٹروں کو نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں بہت عزت حاصل ہے ۔ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھارتی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کا بڑا احترام ہوتا ہے۔

قومی امتحان بورڈ کے ذریعہ شائع ہونے والے 'گڈ کلینیکل پریکٹس ہینڈ بک' اور بین الاقوامی طلبہ کے فیلوشپ پروگرام کی ای پراسپکٹس کے اجراء کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ انہیں خاص طور پر اس بات کی خوشی ہے کہ یہ ہینڈ بک قومی یوم اطباء کے موقع پر جاری کی گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ کے لئے فیلوشپ متعارف کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود آشوینی کمار چوبے بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں بہت قریب سے دیکھا ہے کہ بھارت کے ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کا کتنا احترام کیا جاتاہے۔ امریکہ میں امریکن ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف انڈین آریجن کے پروگرام میں جب بڑے بڑے لوگ شرکت کرتے ہیں ، تو ان سے بھارتی ڈاکٹروں کو بہت عزت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو شہرت حاصل ہوئي ہے، باضابطہ منچ پر بھی اس سے بین الاقوامی رجحان قائم ہوگا جب بیرونی ممالک کے طلبہ کو بھی ہمارے ملک میں فیلو شپ کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ فیلو شپ امتحان کے نتائج پر مبنی ہوگی، جو کہ اچھی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details