اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی بھارتی مندوب کا واک آؤٹ - ٹی ایس تیرمورتی

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں آن لائن خطاب میں انڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کی تشکیل 1920 کی دہائی میں کی گئی اور اس نظریے کا نشانہ مسلمان اور کسی حد تک مسیحی ہیں۔جس کے بعد بھارتی مندوب نے واک آؤٹ کیا۔

Indian delegate walks out as Imran Khan begins speech at UNGA
عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی بھارتی مندوب کا واک آؤٹ

By

Published : Sep 26, 2020, 8:06 AM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جیسے ہی اپنی تقریر شروع کی، اسی دوران بھارتی مندوب نے واک آؤٹ کیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی نے کہا کہ 'عمران خان کی تقریر صریح جھوٹ، نامناسب اور بے بنیاد ہے'۔

ویڈیو

بھارتی مندوب نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرے کیا ہے۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی نے کہا کہ 'خان کا بیان ایک نیا سفارتی خامی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'عمران خان کی تقریر صریح جھوٹ، نامناسب اور بے بنیاد ہے'۔

ٹی ایس تیرمورتی نے اشارتا کہا ہے کہ 'پاکستان کو کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلات کرنے کے بجائے اپنی اقلیتوں کی فلاح پر زور دینا ہوگا'۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی واک آؤٹ کرتے ہوئے

انھوں نے کہا کہ بھارت عمران خان کے اس نا موزوں باتوں کا مناسب جواب دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں آن لائن خطاب میں انڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کی تشکیل 1920 کی دہائی میں کی گئی اور اس نظریے کا نشانہ مسلمان اور کسی حد تک مسیحی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے رائے شماری کرائے اور اس کے خلاف ایک عالمی دن مقرر کرے۔

تیرمورتی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 'وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی میں عالمی قوانین کی حلاف ورزی کرتے ہوئے طنز کیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details