جاوڈیکر نے جمعرات کو یہاں یوم آئین کے موقع پر آئین کے بنیادی حق اور فرض سے متعلق ای۔بک جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
پریس انفارمیشن بیورو نے یہ ای کتاب مرتب کی ہے۔ اس میں آئین سے متعلق 32 مضامین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کچھ نیا کرتے ہیں اور انہوں نے 26 نومبر کو یوم آئین منانے کا آغاز کیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ ہمارا آئین بہت اہم ہے اور ریاست کے لیے ایک مذہبی کتاب کی طرح ہے۔ اس لیے انہوں نے آئین کے سامنے اپنی پیشانی جھکائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر صاحب کا تیار کردہ ہمارا آئین دنیا کا ایک بے مثال آئین ہے۔
اس میں اقلیتوں محروموں کواختیارات دیا گیا ہےاور معاشرتی انصاف اور خواتین کو حق رائے دہی کا التزام بھی کیا گیا ہے، جب کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں خواتین کو آسانی سے حق رائے دہی کا استعمال نہیں مل سکا لیکن ہمارے یہاں آئین بنتے ہی انہیں یہ حق ملا۔
انہوں نے کہا کہ باشندگان وطن کو آئین میں مذکور بنیادی حقوق اور فرائض سے واقف کرانے کے لئے یہ ای بک تیار کی گئی ہے۔