بھارتی شہری کی کویت میں خودکشی - بھارتی شہری موہن کمار نے کویت میں خودکشی کرلی
بھارتی شہری موہن کمار نے کویت میں خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق موہن کمار نامی شخص جس کی عمر تیس برس بتائی گئی،کویت میں ملازم تھا، اس کے ایک دوست نے ایک ٹک ویڈیو بناکراس پر الزام لگایا،جسے وہ برداشت نہیں کرسکا اور خودکشی کرلی۔
اس کے دوست نے ٹک ٹاک پر اس کی تصویریں اور ویڈیوز شیر کرتے ہوئے الزم لگایا کہ 2000 ہزار دینار رقم کے ساتھ موہن کویت سے فرار ہورہا ہے۔
ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھر کر موہن دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی۔
اس ضمن میں بھارتی ایمبیسی نے کویتی ایمبیسی سے بات کی اور لاش کو بھارت لایا گیا۔
موہن کمار کی والدہ وجیا کماری اور افراد خاندان سوگ میں ڈوبے ہیں۔