اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت اور چین کی افواج کے درمیان سکم سرحد پر جھڑپ

بھارت اور چین کی افواج کے درمیان شمالی سکم کی سرحد پر معمولی جھڑپ ہونے کی خبر ہے، جس میں دونوں فریقین کے کچھ فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔

بھارت اور چین کی افواج کے درمیان سکم سرحد پر معمولی جھڑپ
بھارت اور چین کی افواج کے درمیان سکم سرحد پر معمولی جھڑپ

By

Published : May 10, 2020, 1:21 PM IST

فوج کے ذرائع نے آج بتایا کہ ہفتہ کو سکم میں سرحد کے نزدیک ناكولا علاقے میں دونوں فریقین کے فوجی اہلکاروں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی، جس سے دونوں فریقین کے کچھ فوجی اہلکاروں کو ہلکی چوٹ آئی ہیں۔

مقامی سطح پر سینئر فوجی افسران کے درمیان بات چیت کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔

ذرائع نے کہا کہ سرحد کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے چین کی سرحد سے متصل اس علاقوں میں اس طرح کی جھڑپیں ہو جاتی ہیں۔

ان مسائل کو قائم پروٹوکول کے ذریعے حل کر لیا جاتا ہے۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ اس مرتبہ اس طرح کا واقعہ کافی عرصہ بعد پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details