اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آلودگی پر قابو پانے کے لیے ای کار لانچ - ای کار لانچ نیوز

ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھارتی فوج کا ایک اور مثبت قدم آٹھایا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Aug 2, 2019, 1:31 PM IST

بھارتی فوج نے ماحولیاتی کے تحفظ سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے انرجی ایفی شی اینسی سروسیز لمیٹڈ کے اشتراک سے نئی دہلی میں اپنے حکام کے استعمال کے لیے ای کاروں کا آغاز کیا۔ یہ آلودگی سے نمٹنے والی کاریں ہیں۔

دہلی میں فوج میں ای کارکو جمعرات کے روز لانچ کیا گیااور اس کا خاکہ ماحولیات عالمی دن کے موقع پرتیار کیا گیاتھا۔ لیفٹیننٹ جنرل گوپال آرنے بھارتی فوج کے لیے ای کاروں کی پہلی لاٹ کو جھنڈی دکھائی۔

فوج ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر دس ای کاروں کا پہلابیج چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس پہل کو مزید فروغ دیناچاہتی ہے، مزید معیشت اور کم سے کم اخراج کو یقینی بنانے کے لیے ای کاروں کی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

قابل ذکرہے کہ فوج ہمیشہ ماحولیاتی تحفظ میں پیش پیش رہی ہے۔ بھارتی فوج میں علاقائی آرمی بٹالینوں کی ایک بڑی تعداد ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ کے اقدامات میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ فوجی یونٹوں کو کشمیر سے کنیاکماری تک دوردراز اور ماحولیات کے اعتبارسے حساس علاقوں میں تعینات کیاگیا ہے جو مقامی آبادی کے تال میل سے مختلف سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں تاکہ ماحولیات کا تحفظ کیا جاسکے اور ایک ماحولیاتی متوازن کو برقرار رکھا جاسکے۔

دہلی میں فضائی آلودگی ایک بڑا چیلنج ہے لہذا دنیا بھرکی حکومتیں اس وبا سے نمٹنے میں بہت سے وسائل کو بروئے کارلارہی ہیں اور اس کے لیے سرمایہ خرچ کررہی ہیں۔

الیکٹرک وہیکل تکنالوجی نے کاربن اخراج کو کم کرکے ایک ٹھوس متبادل فراہم کیاہے۔ ٹاٹاموٹراور مہیندرا جیسی بھارتی کمپنیوں نے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ میں نمایاں کام کیاہے۔ اور الیکٹرک کارو ں کو تیارکرنے میں وہ پیش پیش رہی ہیں۔

انرجی ایفی شی اینسی سروسیز لمیٹڈ مختلف سرکاری ایجنسیوں کو ایسی گاڑیاں فراہم کرنے میں محرک ثابت ہوئی ہیں۔ اس طرح کی الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں فوج کی پہل اس تکنالوجی کو مزید فروغ دینے میں راہ ہموار کریگی اور مستقبل میں عام لوگوں کے لئے اسے اپنایاجاسکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details