مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ کے واقعے کے بعد بھارتی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر اپنی مصروفیت کے قواعد کو تبدیل کردیا ہے جس کے تحت فیلڈ کمانڈروں کو 'غیر معمولی حالات ' کے تحت فوجیوں کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم دیا جا گیا ہے۔
فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ان قواعد کو تبدیل کرکے فیلڈ کمانڈروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں فوجیوں کو اسلحہ استعمال کرنے کا حکم دیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی یہ کہا تھا کہ فوج کو زمینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری آزادی دی گئی ہے۔