اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کو چینی فوج کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا - Ministry of Defense news

وزیر اعظم نریندر مودی لداخ سرحدی معاملے پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، وہ چینی فوج کے ہر عمل سے واقف ہیں، در حقیقت چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے چار مئی کو بھارتی علاقوں میں واقع لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر اپنی فوج بھیجنا شروع کردی۔

وزیر اعظم مودی کو چینی فوج کی سرگرمیوں سے کیا گیا آگاہ
وزیر اعظم مودی کو چینی فوج کی سرگرمیوں سے کیا گیا آگاہ

By

Published : Jun 10, 2020, 2:45 PM IST

وزیر اعظم مودی نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت فوج کے عہدیداروں کے ساتھ چین کے ساتھ جاری کشیدگی پر تبادلہ کیا۔ گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی کو گولان نالہ کے پیٹرولنگ پوائنٹ 14 کے قریب چین کی بڑھتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی کو گولان نالہ کے پیٹرولنگ پوائنٹ 14 کے قریب چین کی بڑھتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فوجی 14 کور ہیڈ کوارٹرز کے توسط سے پہلے روز سے ہی چینی فوج کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس کے علاوہ فوج نے ان تجاویز کو مسترد کردیا کہ جس میں فوج کہا گیا تھا کہ فوج کی تیاریوں میں کمی ہے، جس کی وجہ سے چین کو لداخ میں ایل اے سی کے قریب تعمیر کرنے کا موقع ملا۔

ذرائع کے مطابق اگر فوج کو سرحد پر تعینات نہیں کیا جاتا تو چینی دوسرے علاقوں میں داخل ہوسکتے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں لیفٹیننٹ جنرل سطح پر ہونے والی مذاکرات کے بعد دونوں فوجیں پیچھے ہٹ گئیں۔ اب توقع ہے کہ دونوں ممالک کے میجر جنرل رینک کے افسران کی میٹنگ بھی 10 جون کو ہوگی۔ جس میں اس تنازع کے خاتمے کا حل نکالا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details