اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں پہلی بار فعال کیسز کی تعداد میں کمی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4866 ، تمل ناڈو میں 1546 ، کرناٹک میں 623 اور مدھیہ پردیش میں 530 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست دی

ملک میں پہلی بار فعال کیسز کی تعداد میں کمی
ملک میں پہلی بار فعال کیسز کی تعداد میں کمی

By

Published : Aug 5, 2020, 1:03 PM IST

پہلی بار ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 586244 رہ گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51،706 افراد شفایاب اور 857 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی مدت کے دوران فعال کیسزکی تعداد میں 54 عدد کی کمی آئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں شفایابی کی شرح 67.19 اور ہلاکت کی شرح 2.09 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں 1282216 افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 39795 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52509 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1908255 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 4866 ، تمل ناڈو میں 1546 ، کرناٹک میں 623 اور مدھیہ پردیش میں 530 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست دی۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 2727 ، آسام میں 1887 ، اتر پردیش میں 1031 اور تلنگانہ میں 860 ایکٹیو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details