ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کنفیڈریشن آف انڈیا انڈسٹری (CII) کے 15ویں 'استحکام اجلاس' سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش جاؤڈیکر نے کہا 'خود کفیل ہندوستان، خود پر مرکوز ہونے کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ جدت اور تحقیق کے بارے میں ہے۔ ناسا سے لے کر دنیا کی کسی بھی بڑی جدت میں ہندوستانی دماغ رہتا ہے۔ ہم اب تک جدت طرازی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، لیکن اس پر ہمارا حق نہیں ، اس کا پیٹنٹ ہمارے نام نہیں ہوتا۔ اب ہم اپنے لئے جدت طرازی کریں گے جو ہمیں نئی بلندیوں پر لے جائے گی'۔
آلودگی اور کاربن کے اخراج کے لئے ترقی یافتہ ممالک کو براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بڑے ممالک اخراج کو کم کرنے کی طرف کام نہیں کرتے دوسرے ممالک کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔