اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت ووہان سے غیر ملکیوں کو بھی واپس لائے گا - indian people in china

ہندوستان نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں چین کی امداد کے لئے طبی امدادی سامان کے ساتھ ایک طیارے کو ووہان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تقریبا سو ہندوستانیوں اور ہمسایہ ممالک کے کچھ شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے گا۔

بھارت ووہان سے غیر ملکیوں کو بھی واپس لائے گا
بھارت ووہان سے غیر ملکیوں کو بھی واپس لائے گا

By

Published : Feb 21, 2020, 3:27 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:48 AM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں با ضابطہ بریفنگ میں کہا کہ حکومت ہند نے طبی امدادی سامان لے کر ایک طیارہ ووہان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائیہ کا گلوب ماسٹر طیارہ پرواز کے لئے تیار ہے۔ چین کی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے پرواز بھرے گا۔

کمار نے کہا کہ واپسی میں یہ طیارہ ان ہندوستانیوں کو لے آئے گا جو گزشتہ دو پروازوں میں نہیں آ پائے تھے۔ جو بھی آنے کے خواہش مند ہیں، ان سے ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے كو کہا گیا ہے۔

طیارے میں جگہ دستیاب ہونے پر ہم دوسرے ممالک کے شہریوں کو بھی لائیں گے۔ کن دیگر ممالک کے شہریوں کو لایا جائے گا، یہ پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ ہندوستان نے ہمسایہ اوّل کے اصول پر ہمسایہ ممالک کے شہریوں کو نکالا تھا، لیکن اس مرتبہ یہ ہندوستانی شہریوں کی تعداد کی تصدیق ہونے کے بعد طے کیا جائے گا کہ کتنے غیر ملکی شہریوں کو نکالا جائے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details