اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہند۔ چین وزارت خارجہ کے مابین بات چیت

ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر پیدا شدہ فوجی تعطل کے درمیان دونوں ممالک کی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری سطح کی بات چیت ہوئی۔

ہند۔ چین وزارت خارجہ کے مابین بات چیت
ہند۔ چین وزارت خارجہ کے مابین بات چیت

By

Published : Jun 6, 2020, 1:40 AM IST

اس میں چین کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کے لئے مثبت اشارے دیئے گئے۔

وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) پیوش شریواستو اور چینی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کوو چیانگاؤ کے مابین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے بعد آج رات جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان پرامن، مستحکم اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے اہم ہیں۔

یہ بات چیت لداخ میں سنیچر کو ہندوستان اور چین کی فوجوں کے مابین لیفٹننٹ جنرل سطح کی میٹنگ سے قبل کی شام ہوئی۔

وزارت خارجہ نے آج رات یہاں یہ اطلاع دی۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں دونوں فریقوں نے ہندوستان اور چین کے دو فریقی تعلقات کی تازہ صورتحال اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے ذریعہ ظاہر اس اتفاق کو یاد کیا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان امن و استحکام اور متوازن تعلقات موجودہ عالمی حالات میں استحکام کے لئے ایک مثبت عنصر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details