بھارت کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے تیسری مستقل عدالت برائے ثالثی (پی سی اے) - انڈیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ 'بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ہماری سفارتکاری کا مرکز ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایک پرامن اور قواعد پر مبنی بین الاقوامی قانونی حکم کے مضبوط حامی کی حیثیت سے یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ بھارت پی سی اے اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے اس کے مینڈیٹ کی حمایت کرتا ہے۔ بین الاقوامی قانون کی پاسداری ہماری سفارت کاری کا مرکز ہے اور حقیقت میں دنیا کو اس طرح دیکھنا ہمارا خیال ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تنازعات کا حل، امن اور باہمی تعاون کا حامی ہے۔