اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت کی جانب سے آفریقی ممالک کو دواؤں کی فراہمی - پیراسیٹامول

نئی دہلی کی جانب سے افریقہ کے 25 سے زیادہ ممالک میں ادویات بھیجے جارہے ہیں۔ دوائیوں کے اس پیکیج میں ہائیڈروکسائکلوروکائن ، پیراسیٹامول اور دیگر دوائیں شامل ہیں جن کو وبائی مرض سے لڑنے کے لئے فوری طور پر درکار ہے۔

بھارت کی جانب سے آفریقی ممالک کو دواؤں کی فراہمی
بھارت کی جانب سے آفریقی ممالک کو دواؤں کی فراہمی

By

Published : May 9, 2020, 7:49 PM IST

اس وبائی امراض کے خلاف بھارت کوویڈ 19 سے متاثرہ مختلف افریقی ممالک کی مدد کے لیے آگے آیا ہے۔ یہ قدم بھارت کے روایتی طور پر افریقہ کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کے مضبوط بندھن کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیاہے ، جو پچھلے کچھ سالوں میں نئی ​​بلندیوں کو پہنچا ہے۔

بھارت افریقہ کے 25 سے زائد ممالک میں ادویات کے پیکیج بھیج رہا ہے۔ دوائیوں کے اس پیکیج میں ہائیڈروکسائکلوروکائن ، پیراسیٹامول اور دیگر دوائیں شامل ہیں جن کو وبائی مرض سے لڑنے کے لئے فوری طور پر درکار ہے۔

بھارت کی جانب سے آفریقی ممالک کو دواؤں کی فراہمی

توقع کی جاتی ہے کہ یہ دوائیں افریقہ کے مختلف ممالک کی وبا سے نمٹنے کے لئے قومی کوششوں کی تکمیل کریں گی۔

اس سے قبل اپریل 2020 کے مہینے کے دوران ، بھارت کے وزیر خارجہ نے متعدد افریقی ممالک میں اپنے ہم منصبوں سے بھی کووڈ 19کے خلاف جنگ میں افریقی عوام کے ساتھ بھارت کے یکجہتی کا اعادہ کرنے کے لئے بات چیت کی تھی اور انھیں ہر طرح کی مدد کی پیش کش کی تھی۔ ان ممالک کی طرف سے ان کی پیش کش کی دل کی گہرائیوں سے سراہا گیا۔

مزید برآں ، وزارت خارجہ کے ساتھ اس کے ساتھی ایمس رائے پور کے زیر اہتمام کووڈ 19 وبائی امراض صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے لئے روک تھام اور انتظام کے رہنما خطوط پر ہیلتھ کیئر ورکرز اور دیگر کے لئے ای آئی ٹی سی ای کورس بھی اب توسیع کرکے تمام ہیلتھ کیئر ورکرز تک پہنچا دیا گیا ہے۔

وزارت کے اس اقدام کا بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت تربیت اور صلاحیت سازی کی تمام تر سلاٹ کا 40 فیصد سے زیادہ روایتی طور پر افریقی ممالک کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

یہ ایک خاص ذکر کے بھی مستحق ہے کہ ، وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسہ کے ساتھ 17 اپریل 2020 کو ٹیلیفونک گفتگو کی ، جو افریقی یونین کی موجودہ چیئرپرسن بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details