اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ وبا میں بھارت غیرمعمولی پہچان قائم کرنے میں کامیاب: جے شنکر - سردار پٹیل کی خدمات

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے وندے بھارت مشن کو نئے بھارت کی وسیع صلاحیتوں کا ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے دور میں بھارت کی غیرمعمولی شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

Jai Shankar
جے شنکر

By

Published : Oct 31, 2020, 10:23 PM IST

ڈاکٹر جے شنکر نے آج یہاں سالانہ سردار پٹیل لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ پروگرام کی صدارت اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کی۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن اور پرسار بھارتی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر ششی شیکھر ویمپتی بھی اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے آزادی کے بعد بھارت کی تعمیر میں سردار پٹیل کی خدمات کو یاد کرتے ہوے کہا کہ وہ ہمارے لئے ایک ایسے ہندستان کا خواب چھوڑ کرگئے ہیں جس کا دنیا میں ایک قابل احترام مقام ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details